تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
19 جنوری 2015
وقت اشاعت: 1:2

ورلڈ کپ میں ون ڈاؤن کی پوزیشن پر کھیلنا چاہتا ہوں ،یونس خان

جیو نیوز - کراچی .....پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینئر بیٹسمین اور سابق کپتان یونس خان کا کہنا ہے کہ وہ ورلڈ کپ میں ٹاپ 3 نمبروں پر بیٹنگ کرنا چاہتے ہیں ۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں یونس خان کہا کہ میگا ایونٹ میں کسی ٹیم کو فیورٹ قرار نہیں دیا جاسکتا ہے، ہر ٹیم کی کامیابی کے امکانات یکساں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت سمیت ہر ٹیم کیخلاف اچھا کھیل کر جیتنے کی کوشش کرینگے۔ یونس خان نے کہا کہ وہ ورلڈ کپ میں ایسا کارنامہ انجام دینا چاہتے ہیں کہ جسے لوگ مدتوں یاد رکھیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.