19 جنوری 2015
وقت اشاعت: 3:11
تین ملکی سیریز : آسٹریلیا نے بھارت کو 4 وکٹ سے ہرا دیا
جیو نیوز - میلبرن ......میلبرن میں تین ملکی سیریز میں آسٹریلیا نے بھارت کودوسرے ایک روزہ میچ میں 4وکٹوں سے شکست دیدی ۔ بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 267 رنز بنائے ، روہت شرما نے 138 رنز کی اننگز کھیلی،لیکن اس دوران وہ آسٹریلوی کھلاڑیوں سے جھگڑتے بھی رہے۔کبھی ڈیوڈ وارنر سے الجھے ،تو کبھی شین واٹس سے بھڑ گئے ۔آسٹریلیا کی جانب سےمچل اسٹارک نے 6 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا، جواب میں آسٹریلوی اوپنر فنچ نے 96 رنز بنا کرٹیم کی فتح کی بنیاد رکھی ، اسٹیون اسمتھ نے47 رنز بنائے،اورآسٹریلیا نے ہدف 6 وکٹ پر حاصل کر لیا۔