21 جنوری 2015
وقت اشاعت: 8:12
جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیز کا تیسرا ون ڈے آج کھیلا جائےگا
جیو نیوز - جوہانسبرگ......جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پانچ ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا تیسرا ون ڈے آج کھیلا جائےگا ۔پانچ میچز کی سیریز میں سیریز میں جنوبی افریقا کو دو صفر کی برتری حاصل ہے،پہلے ون ڈے میں جنوبی افریقا نے 61 رنز اور دوسرے ون ڈے میں 148 رنز سے کامیابی حاصل کی،اس میچ میںکپتان اے بی ڈیویلئرز نے ون ڈے کی تیز ترین سنچری بھی اسکور کی ،ویسٹ انڈین کپتان جیسن ہولڈر پر امید ہیں کہ ان کی ٹیم سیریز میں کم بیک کرے گی ،میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چار بجے شروع ہوگا۔