21 جنوری 2015
وقت اشاعت: 6:0
ورلڈ کپ، مشکوک بولنگ ایکشن والوں کا ٹیسٹ 3 دن میں کرانیکا فیصلہ
جیو نیوز - دبئی ......انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ کپ کے دوران مشکوک بولنگ ایکشن کے بولرز سے نمٹنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کا فیصلہ کیا ہے۔ ورلڈ کپ میں رپورٹ ہونیوالے بولرز کے ٹیسٹ اور رپورٹس کا مرحلہ ایک ہفتہ میں مکمل کر لیاجائے گا۔آئی سی سی نے ورلڈ کپ کے دوران بھی مشکوک بولنگ ایکشن والے بولرز کیخلاف کریک ڈاون جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے البتہ ،جن بولرز کا ایکشن رپورٹ ہو گا، اس کے ایکشن کاٹیسٹ برسبین میں قائم نیشنل کرکٹ سینٹر کی لیباریٹری میں ہنگامی بنیادوں پر کیا جائے گا، تین روز کے اندر بولر کو ٹیسٹنگ کیلئے بھیجا جائے گا اور تین سے چاردن بائیو میکینکس رپورٹ بھی موصول ہوجائے گی۔عام طور پر آئی سی سی کے بولنگ ایکشن ٹیسٹنگ اور رپورٹس کے مرحلے میں کم از کم21 دن لگتے ہیں ۔