تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
20 جنوری 2015
وقت اشاعت: 19:54

پاکستان ٹیم کاورلڈ کپ مشن کیلئےسفرشروع، ٹیم نیوزی لینڈ کیلئے روانہ

جیو نیوز - لاہور........... پاکستان کرکٹ ٹیم کا ورلڈ کپ مشن پر سفر شروع ہوگیا۔ٹیم نیوزی لینڈ کیلئے روانہ ہوگئی۔فاسٹ بولر جنید خان کے ان فٹ ہونے کی وجہ سے ان کی سیٹ کینسل ہوگئی۔ بلاول بھٹی کو نیوزی لینڈ تک کا ٹکٹ مل گیا۔ کپتان نمبر ون مصباح کہتے ہیں دل سے کھیلیں گے،بھارت سے ہارنے کی ریت توڑیں گے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کا ورلڈ کپ مشن پر سفر شروع ہو گیا۔ ٹیم کے قائد مصباح الحق کا کہنا ہے کہ تیاری کر لی ہے، میگاایونٹ میں پاک بھارت مقابلوں کی روایت بھی توڑ دیں گے۔ٹیم پاکستان کا ورلڈ کپ مشن پر سفر شروع ہو گیا ۔کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں ،جیت کا جنون ہےاور عزائم بھی بہت اعلیٰ ہیں ۔گرین شرٹس،کی پہلی منزل ہے نیوزی لینڈ ،چودہ کھلاڑی اور نو آفیشلز نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور سے اپنے سفر کا آغاز کر دیا۔کپتان مصباح الحق پرعزم ہیں کہ میگا ایونٹ میں اچھا کھیلیں گے،بلکہ بھارت سے مقابلہ کی روایت بھی توڑ دیں گے۔ پاکستان ٹیم میگا ایونٹ سےپہلے نیوزی لینڈ میں 31جنوری اور 3فروری کو دو ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے گی۔ منیجر نوید اکرم چیمہ کہتے ہیں کہ کھلاڑیوں میں جیت کا جذبہ بھی اور اسپرٹ بھی،قوم کامیابی کے لیے دعا کرے۔کیویز کے دیس میں دو میچز کی مختصر سیریز کے بعد شروع ہوگا مشن ورلڈ کپ۔14 فروری سے ہونے والے میگا ایونٹ میں ٹیم پاکستان گروپ کے چھ میچز کھیلے گی،جس کے بعد ہو گا ناک آوٹ مرحلہ ،جو جیتتا رہے گا ،کھیلتا رہےگا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.