20 جنوری 2015
وقت اشاعت: 9:34
جنید خان کی جگہ بلاول بھٹی ورلڈ کپ کرکٹ ٹیم میں شامل
جیو نیوز - لاہور......پاکستان کے ورلڈ کپ اسکواڈ کا سفر آج سے شروع ہو گیالیکن قومی ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے اورفاسٹ بولر جنید خان انجری کی وجہ سے آج قومی ٹیم کے ہمراہ نہیں جائیں گے،ان کی ورلڈ کپ میں شمولیت بھی خطرے میں پڑھ گئی ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ جنید خان کی جگہ آل رائونڈر بلاول بھٹی کو ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے ۔نیوزی لینڈ کے خلاف دو ون ڈے میچز میں ان کی کارکرگی کا جائزہ لینے کے بعد انہیں ورلڈ کپ اسکوادڈمیں بھی شامل کیا جاسکتا ہے ، کپتان مصباح الحق کی قیادت میں قومی ٹیم آج شب لاہور سے نیوزی لینڈ روانہ ہوگی ۔نیوزی لینڈ میں 25 اور 27 جنوری کو وارم اپ میچز کھیلنے کے بعد 31 جنوری اور تین فروری کو نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے میچز کھیلے گی ۔ 4 فروری کو پڑائو سڈنی میں ہو گا جہاں ٹریننگ کیمپ کا اہتمام کیا گیا ہے اور پاکستان ٹیم 9 اور11 فروری کو بنگلہ دیش اور انگلینڈ کے خلاف وارم اپ میچز کھیلے گی ۔ورلڈ کپ میں پاکستان کا پہلا میچ 15 فروری کو بھارت سے ایڈیلیڈ میں ہوگا ۔