22 جنوری 2015
وقت اشاعت: 1:13
تیسرا ون ڈے، جنوبی افریقا نے ویسٹ انڈیز کو 9 وکٹ سے ہرادیا
جیو نیوز - ایسٹ لندن.......بولرز کی عمدہ کارکردگی نے جنوبی افریقا کو ویسٹ انڈیز کےخلاف تیسرے ایک روزہ میچ میں 9وکٹ سے فتح دلوادی۔ میزبان ٹیم نے سیریز میں 3 صفر کی فیصلہ کُن برتری حاصل کرلی ہے۔ایسٹ لندن میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ تو کی، لیکن میزبان ٹیم کے بولرز کے آگے مہمان بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔ اُن کی اننگز 34 اوور میں صرف 122رنز پر سمٹ گئی۔ سیموئلز 26رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ لیگ اسپنر عمران طاہر نے 4 ، فلندر نے 3 اور اسٹین نے2شکار کیے ۔ جواب میں جنوبی افریقا نے ہدف 25ویں اوور میں صرف ایک وکٹ پر حاصل کرلیا۔ ہاشم آملہ61 اور ڈوپلیسی51 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔