تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
22 جنوری 2015
وقت اشاعت: 0:40

رونا دھونا بےفائدہ ، اب ٹیم کو سپورٹ کرنے کا وقت ہے، شعیب ملک

جیو نیوز - کراچی .....سابق کپتان شعیب ملک کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کیلئے ٹیم کا اعلان ہوگیا، رونے دھونے سے کوئی فائدہ نہیں، اب وقت قومی ٹیم کو سپورٹ کرنے کا ہے، ورلڈ کپ میں کے دوران میری خدمات حاضر ہیں۔سابق کپتان شعیب ملک آسٹریلیا کا طویل سفر طے کرنے کے فوری بعد قومی ون ڈے کھیلنے میدان میں اتر ے اور پہلے ہی میچ میں 66رنز کی شاندار اننگز کھیل ڈالی۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں شعیب ملک نے کہا کہ ورلڈ کپ کیلئے ٹیم منتخب ہوگئی ،اب گلہ شکوہ کرنے کا وقت نہیں رہا۔شعیب ملک نے کہا کہ وہ پی سی بی کے اشارے پر ڈومسٹک نہیں کھیل رہے، خدا نہ کرے ٹیم میں کسی کو انجری ہو ،اگر کسی کے ان فٹ ہونے کے بعد مجھے بلایا گیا تو وہ حاضر ہیں۔شعیب ملک نےکہا کہ پی سی بی نے ورلڈ کپ کے بعد جس کو بھی کپتان بنائے اس کو لمبے عرصے کیلئے قیادت دینی چاہیے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.