تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
22 جنوری 2015
وقت اشاعت: 1:45

محمد حفیظ کا بائیو میکینک ٹیسٹ 5 یا6 فروری کو کرایا جائے،پی سی بی

جیو نیوز - لاہور......پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی سے درخواست کی ہے کہ وہ آف آل راونڈر محمد حفیظ کا بائیو میکینکس ٹیسٹ فروری کے پہلے ہفتے میں کرالیں ۔آل راونڈر محمد حفیظ غیر قانونی بولنگ ایکشن کی وجہ سے پابندی کا شکار ہیں۔محمد حفیظ نے سابق اسپنر ثقلین مشتاق کے ساتھ بولنگ ایکشن کام کیا۔انگلینڈ میں ہونے والے ٹیسٹ میں وہ ناکام ہوگئے تھے،لیکن اب ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو حفیظ کے ایک اور ٹیسٹ کیلئے درخواست جمع کرادی ہے ۔پی سی بی نی محمد حفیظ کا ٹیسٹ5 یا6 فروری کو کرانے کی خواہش ظاہر کی ، محمد حفیظ اگر برسبین ہونے والا ٹیسٹ کلئیر گرگئے، تو ورلڈ کپ میں بحیثیت آل راونڈر کھیل سکیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.