تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
22 جنوری 2015
وقت اشاعت: 22:25

بولنگ ایکشن کا ری اسسمنٹ، سعید اجمل بھارت روانہ

جیو نیوز - لاہور......پاکستانی آف اسپنرسعید اجمل باولنگ ایکشن کے ری اسسمنٹ کیلئے بھارت روانہ ہوگئے۔ہفتے کو چنئی میں ان کا بائیو مکینک ٹیسٹ ہوگا ۔ سعید اجمل کا کہنا ہے کہ وہ دوسرا سمیت تمام ڈلیوریز کا ٹیسٹ دینگے ۔ وہ فرنٹ لائن باولر کی حیثیت سے ٹیم میں واپس آنا چاہتے ہیں ۔سعید اجمل کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ پاس کرنے کیلئے انہوں نے بہت محنت کی ہے ،وہ پر امید ہیں کہ کامیاب ہو جائینگے۔ جادوگر اسپنر نے خوشخبری سنائی کہ انہوں نے نئی ڈلویریز پر بھی کام کیا ہے ۔ سعید اجمل نے کہا کہ وہ ورلڈ کپ سے دستبردای کے فیصلے پر قائم ہیں اور موثر باولر کی حیثیت سے واپس آنا چاہتے ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.