تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
23 جنوری 2015
وقت اشاعت: 18:29

پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ بنگلادیش کیلئے شرائط پیش کردیں

جیو نیوز - لاہور.......پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورۂ بنگلادیش کے لیے شرائط پیش کردیں۔ذرائع کے مطابق پاکستان کو فیوچر ٹور پروگرام کے تحت اپریل میں بنگلادیش کادورہ کرنا ہے۔پاکستان نے بنگلادیش میں 2ٹیسٹ،3 ون ڈے اور ایک ٹی ٹوینٹی کھیلنا ہے۔پی سی بی نے شرائط پیش کیںکہ بنگلادیش سیریز کا 50فیصد ریونیو ہمیں دے، اپنی اے ٹیم اور انڈر 19 ٹیم بھی پاکستان بھیجے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کا مطالہ ہے کہ تینوں شرائط پر بنگلادیش تحریری معاہدہ کرے۔بنگلادیش کی ویمن اور اکیڈمی ٹیم پاکستان بھیجنے کی پیشکش پی سی بی نے مسترد کردی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.