تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
24 جنوری 2015
وقت اشاعت: 9:18

مونٹی کارلو ریس : فرانس کے سبسچین اوگیر سب سے آگے

جیو نیوز - مونٹی کارلو......مونٹی کارلو ریس کے دوسرے مرحلے میں فرانس کے سبسچین اوگیر اوور آل لیڈ میں سب سے آگے ہیں ۔مونٹی کارلو ریس کے دوسرے مرحلے میں شرکاء نے لا سیل این بیماونٹ سے سینٹ جولین کے خوبصورت مناظر میں ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی بھرپور کوششیںکیں ۔ساتویں اسٹیج میں فرانسیی ڈرائیور سبسچین لوئب کار کو حادثہ ہوا،جس کی وجہ سے انکے نہ صرف چھ منٹ ضائع ہوئے بلکہ وہ ریس میں سب سے پیچھے رہ گئے ۔ہم وطن ڈرائیور سبسچین اوگیر اوور آل لیڈ میں سب سے آگے نکل گئے۔ہالینڈ کے جیری میٹی لٹوالا ایک منٹ اور 45 سیکنڈز کے فرق سے دوسرے نمبر پر ہیں۔ناروے کے اینڈریاس میکلسن تیسرے نمبر پر ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.