25 جنوری 2015
وقت اشاعت: 3:52
سعید اجمل کے ایکشن کا باضابطہ ٹیسٹ مکمل
جیو نیوز - چنئی........پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اسپنر سعید اجمل کے بولنگ ایکشن کا ری اسسمنٹ ٹیسٹ چنئی میں مکمل ہوگیا ، ٹیسٹ میں سعید اجمل نے 4 سے زائد اوورز پھینکے ، ان کے ایکشن کے 300 سے 400کے درمیان فریمز ریکارڈ ہوئے ۔سعید اجمل سے اوور اورراؤنڈ دی وکٹیں گیندیں کرائی گئیں۔رپورٹ 10 دن کے بعد آئی سی سی کو بھیجی جائے گی۔