تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
26 جنوری 2015
وقت اشاعت: 12:54

اسٹینسلاس ووارینکا اور سیرینا ولیمز آسٹریلین اوپن کے کوارٹر فائنل میں

جیو نیوز - میلبرن......امریکی ٹینس کی خاتون اسٹار سیرینا ولیمز اور دفاعی چمپئن اسٹینسلاس ووارینکا نے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی ۔میلبرن میں جاری ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل میں امریکی کھلاڑی سیرینا ولیمز کا سامنا اسپین کی گاربین مروزا سے تھا۔امریکی کھلاڑی نے حریف کو دو چھ ، چھ تین اور چھ دوسے ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی،ایک اور میچ میں سلواکیہ کی ڈومینیکا کلباکووا بیلاروس کی وکٹوریہ ازارینکا کو چھ دو، تین چھ اور چھ تین سے ہراکر لاسٹ ایٹ میں پہنچ گئیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.