تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
28 جنوری 2015
وقت اشاعت: 8:22

دورہ نیوزی لینڈ:پاکستانی ٹیم ویلنگٹن پہنچ گئی،میچ31جنوری کو ہوگا

جیو نیوز - ویلنگٹن .....پاکستان کرکٹ ٹیم کرائسٹ چرچ سے ویلنگٹن پہنچ گئی ہے ،جہاں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ 31 جنوری کو کھیلا جا ئے گا ۔دورہ نیوزی لینڈ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا پہلا پڑاو کرائسٹ چرچ تھا ،جہاں گرین شرٹس نے 2 وارم اپ میچز کھیلے اور دونوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم نے آج کرائسٹ چرچ سے ویلنگٹن کا سفر کیا ۔ جہاں 2 ایک روزہ انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا پہلا ایک روزہ میچ 31 جنوری کو کھیلا جا ئے گا ۔ میچ کی تیاری کیلئے قومی پہلا ٹریننگ سیشن کل کرے گی ۔ سیریز کا دوسرا ایک روزہ میچ تین فروری کو نپئیر میں کھیلا جا ئے گا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.