28 جنوری 2015
وقت اشاعت: 12:8
قومی کرکٹ ٹیم کا کوئی کھلاڑی ان فٹ نہیں ،میڈیا منیجر
جیو نیوز - لاہور......قومی کرکٹ ٹیم کے میڈیا منیجر امجد حسین نے کہا ہےکہ ٹیم کا کوئی کھلاڑی ان فٹ نہیں ہے اور نہ ہی کسی کے متبادل کافیصلہ کیا گیا ہے۔امجد حسین بھٹی کا کہنا ہے کہ میڈیا میں کھلاڑیوں کی فٹنس سے متعلق چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں, ٹیم کے تمام کھلاری مکمل فٹ ہیں ۔جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے میڈیا منیجر نے کہا ko نیوزی لینڈ میں موجود پاکستان کے کسی کھلاڑی کو کوئی انجری نہیں ،میڈیا میں فٹنس کے حوالے سے چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ،ٹیم کے تمام کھلاڑی مکمل فٹ ہیں اور کسی کے متبادل کی درخواست نہیں کی گئی ۔