31 جنوری 2015
وقت اشاعت: 16:53
محمد عامر نے ساڑھے چار سال بعد کلب کرکٹ کے میچ میں حصہ لیا
جیو نیوز - لاہور............کرکٹر محمد عامر نے آج ساڑھے چار سال بعد کلب کرکٹ کے ایک میچ میں حصہ لیا، جس کی ایکسکلوسیو تصاویر جیو نیوز کو موصول ہو گئی ہیں۔ محمد عامر نے یہ میچ لاہور میں یونی ورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے میدان میں کھیلا،جس میں انہوں نے 23رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔