31 جنوری 2015
وقت اشاعت: 19:51
بھوت نما شائقین میچ دیکھنے نہیں حارث سہیل کو ڈرانے پہنچ گئے
جیو نیوز - ویلنگٹن........یہ بھوت نما شائقین میچ دیکھنے نہیں بلکہ پاکستان کے نوجوان بیٹسمین حارث سہیل کو ڈرانے آئے تھے، حارث پچھلے دنوں نیوزی لینڈ پہنچنے کے بعد اپنے کمرے میں کسی ان دیکھی چیز سے ڈر گئے تھے۔ اس خوف کی وجہ سے اُنہیں تیز بخار بھی ہوگیا تھا۔ ان شائقین نے یہ روپ اسی لیے دھارا تھا کہ وہ حارث کو ڈرادیں گے اور یوں نیوزی لینڈ ٹیم کے لیے سب سے بڑا خطرہ بننے والے بیٹسمین پرفارم نہیں کرپائیں گے، ہوا بھی یہی، سفید چادر پہنے ان منچلوں نےحارث سہیل کو ڈرانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا، جو ں جوں حارث رنز اسکور کرتے رہے، بھوت بھی ایکشن میں دکھائی دیئے، آخر کار وہ اپنے مقصد میں کامیاب ہوگئے اور حارث سہیل صرف 23رنز بناکر میدان چھوڑ گئے، بولنگ اُنہوں نے اچھی کی لیکن وکٹ نہ لے سکے۔