تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
1 فروری 2015
وقت اشاعت: 7:59

پہلی چیف آف آرمی اسٹاف ہاکی چیمپئن شپ کا فائنل جاری

جیو نیوز - راولپنڈی.......ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے قومی کھیل کی بحالی میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرا ئی ہے ۔ پہلا چیف آف آرمی سٹاف نیشنل ہاکی کپ کا فائنل راولپنڈی میں جی ایچ کیو ہاکی گراونڈ میں جاری ہے۔ میچ میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی شریک ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کے مطابق آرمی چیف نے قومی کھیل کی بحالی کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ تما م کھیلوں خصوصا قومی کھیل ہاکی کی بحالی پر توجہ دی جائے۔ قومی کھیل میں ماضی کا سنہری دور واپس لایا جا سکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.