تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
2 فروری 2015
وقت اشاعت: 13:12

پاکستان خطرناک، ورلڈ کپ میں اَپ سیٹ کرسکتا ہے، گراہم گوچ

جیو نیوز - دبئی......انگلش ٹیم کے سابق کپتان پاکستان ٹیم ٹیلنٹ سے بھرپور ہے اور ورلڈ کپ میں اپ سیٹ کرسکتی ہے ۔دبئی میں جیونیوز سے گفتگو میں گراہم گوچ نے کہاکہ بھارت ٹیم بھی خطرناک ہے مگرملک سے باہر ٹیم انڈیا اتنی اچھی نہیں رہتی۔گراہم گوچ نے آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کو فیورٹ قرار دیا۔گوچ کا کہناتھاکہ میں نے دبئی اور ابوظہبی میں آسٹریلیا کے ٹیسٹ سیریز دیکھی ہے جس میں پاکستان نے بڑے بڑے اسکور کئے تھے ،وہ ایک خطرناک ٹیم ہے اس میں بھرپور ٹیلنٹ ہے جو اپ سیٹ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔ 92 ورلڈ کپ میں انگلینڈ کی کپتانی کرنے والےگوچ کہتے ہیں کہ 92ء کے ورلڈ کپ کے دوران پورا ٹورنامنٹ اچھا کھیلے مگر فائنل میں پاکستانی ٹیم ہم سے بہتر ثابت ہوئی۔انگلش بیٹسمین گراہم گوچ کہتے ہیں کہ پاکستان ٹیم میگا ایونٹ میں فیورٹ نہیں لیکن اپ سیٹ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ان کا کہناتھاکہ میرے خیال میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقا وہ دو ٹیمیں ہیں جو بہت اچھا کھیل رہی ہیں اور فیورٹ ہیں، بھارت بھی خطرناک ٹیم ہے لیکن ملک سے باہر وہ غیر موثر ہے، اس لیے آسٹریلیااور جنوبی افریقا ہی فیورٹ ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.