تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
3 فروری 2015
وقت اشاعت: 9:39

دوسرا ون ڈے :نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 119رنز سے شکست دیدی

جیو نیوز - نیپئر......نیوزی لینڈنے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان کو119رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر دو میچوں پر مشتمل سیریز دو۔صفر سے جیت لی۔پاکستان ٹیم نے کھیل کے ہرشعبے مایوس کن کارکردگی دکھائی۔پہلے بالرز کی خوب پٹائی ہوئی اور بعد میں بیٹسمین بھی بے بس نظر آئے،محمد حفیظ، احمدشہزاد اور کپتان مصباح الحق کے سوا کوئی بھی بیٹسمین کیوی بالرز کا جم کے سامنا نہ کرسکا۔نیپئر میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان مک کلم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔کیوی اوپنرز نے جارحانہ انداز میں اننگز کا آغاز کیا ،اسی کوشش میں کپتان مک کولم 31رنز بناکر آئوٹ ہوگئے۔ دوسری وکٹ کی شراکت میں مارٹن گپٹل اور ولیم سن نے 128رنز بناکر ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کردیا، اس موقع پر گپٹل 76رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ولیم سن اور ٹیلر نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 79رنز بناکر کیویز کے حوصلے اور بلند کردیے۔اس دوران ولیم سن نے شاندار سنچری اسکور کی ، وہ 88گیندوں پر 112رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔راس ٹیلر بھی ولیم سن نے پیچھے نا رہے اور دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے 70گیندوں پرناقابل شکست 102رنز بنا ڈالے۔کیوی بیٹسمینوں نے ہر بالر کی جم کی پٹائی کی اوریوں مقررہ 50اورز میں نیوزی لینڈ نے 5وکٹوں پر 369بناڈالے،جو پاکستان کے خلاف کسی بھی ٹیم کا دوسرا بڑا اسکور ہے، اس سے قبل جنوبی افریقا نے فروری 2007ء میں سینچورین کے مقام پر 392رنز بنائے تھے۔پاکستان کی طرف سے محمد عرفان نے 2جبکہ شاہد آفریدی، حارث سہیل اور احمد شہزاد نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔370رنز کے ہدف کے تعاقب میں اوپنر محمد حفیظ اور احمد شہزاد نے 111رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا،احمد شہزاد 55رنز بناکر آئوٹ ہوئے، یونس خان صرف 11رنز بناسکے،محمد حفیظ نے86رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔پہلے ون ڈے میں اچھی کارکردگی دکھانے والے شاہد آفریدی صرف 11رنز بناسکے۔عمر اکمل صرف 4رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔یوں پوری ٹیم 43اعشاریہ 1اوور میں 250رنز پر ڈھیر ہوگئی۔نیوزی لینڈ کی طرف سے ٹم سائوتھی، ملنے، مک کولم اور ایلیٹ نے 2،2وکٹیں حاصل کیں۔ولیم سن کو مین آف دی میچ قرار دیا۔پہلے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.