4 فروری 2015
وقت اشاعت: 9:46
سعید اجمل کے باؤلنگ ایکشن کی رپورٹ کل متوقع
جیو نیوز - لاہور........آف اسپنر سعید اجمل کے باؤلنگ ایکشن کی بائیو مکینکس رپورٹ کل آنے کا امکان ہے ۔سعید اجمل کے باؤلنگ ایکشن کا بائیو مکینکس ٹیسٹ 24 جنوری کو چنئی میں ہوا۔ طریقہ کار کے مطابق 14 روز میں رپورٹ آئی سی سی کو موصول ہوگی جو ہوم بورڈ کو نتائج سے آگاہ کرے گا ۔چیئرمین پی سی بی شہریارکا کہنا ہے کہ سعید اجمل کی رپورٹ کل سامنے آئے گی لیکن اجمل کی اسپیشل ڈیلیوری "دوسرا"پر اب بھی خدشات ہیں ۔ البتہ ان کی پرانی ڈیلیوریز اور نئی ورائٹی کیرم بال اور سیم اپ کے بارے میں امید ہے کہ وہ کلئیر جائیں گی ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ری ماڈل باولنگ ایکشن کو موثر بنانے کے لیے سعید اجمل کو مزید محنت کرنا ہو گی ۔