4 فروری 2015
وقت اشاعت: 17:52
کینسر سے آگہی کے دن پر محمد عامر کی شوکت خانم اسپتال آمد
جیو نیوز - لاہور........کینسر سے آگہی کے دن پر کرکٹر محمد عامر پہنچے شوکت خانم اسپتال لاہور، مریض بچوں میں ورلڈ کپ کِٹس اور بیٹ بانٹے، کرکٹ کھیلی۔ کہتے ہیں 9 مارچ سے ڈومیسٹک گریڈ ٹو میں واپس آ رہا ہوں۔ فاسٹ بولر محمد عامر کا کہنا ہے کہ سینئر بولرز کی انجریز کے سبب ان دنوں پاکستان بولنگ لائن کو مشکلات کا سامنا ہے، وہ اپنی فٹنس پر کام کررہے ہیں، 9 مارچ کو گریڈ ٹو کرکٹ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔محمد عامر نے کینسر ڈے کے موقع پر لاہور میں شوکت خانم کینسر اسپتال کا دورہ کیا جہاں اُنہوں نے بچوں کے ساتھ تصاویر بنوائیں اور کرکٹ بھی کھیلی، بچے بھی پرجوش دکھائی دیئے۔میڈیا سے بات چیت میں محمد عامر نےکہا کہ سینئر بولرز کی انجریز اور بولنگ پر پابندی کی وجہ سے پاکستان ٹیم کا بیلنس خراب ہوا ہے،ورلڈ کپ میں پہلا ہی میچ بھارت کے خلاف ہے جو پریشر والا ہوگا۔نوجوان فاسٹ بولر نے کہا کہ وہ اپنی فٹنس پر کام کررہے ہیں، 9 مارچ سے گریڈ ٹو کرکٹ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔اس موقع پر کرکٹر محمد عامر نے پشاور میں شوکت خانم ہسپتال کی تعمیر کے لیے مخیر حضرات سے امداد کی اپیل بھی کی۔