تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
5 فروری 2015
وقت اشاعت: 8:46

بھارتی کرکٹ ٹیم فٹنس مسائل سے دوچار

جیو نیوز - سڈنی.........بھارتی کرکٹ ٹیم تین ماہ سے آسٹریلیا میں ہے جہاں اسے کوئی کامیابی تو نہیں لیکن اس کے چار کھلاڑی فٹنس مسائل سے ضرور دوچار ہو گئے۔ورلڈ کپ شروع ہو گا 14 فروری کو۔لیکن میگا ایونٹ کا میگا میچ یعنی پاک بھارت ٹاکرا15 فروری کو ہے۔ٹیم پاکستان جس کا بولنگ اٹیک بگڑا ہوا ہے بیٹسمین بھی فارم میں نہیں ۔لیکن بھارتی ٹیم کا بھی برا حال ہے۔پہلے آسٹریلیا سے ٹیسٹ سیریز میں شکست پھر تین ملکی سیریز میں بھی ہوا برا حال۔اب فٹنس مسائل نے بھی بھارتی ٹیم کو گھیر لیا ہے۔بیٹسمین روہت شرما،ہمسٹرنگ انجری کا شکار ہیں ۔فاسٹ بولر اشانت شرما اپنا گٹھنہ لیے بیٹھے ہیں جبکہ بھوبنیشور کمار ٹخنے کی انجری سے دوچار ہیں،صرف اتنا ہی نہیں آل رانڈر رویندرا جڈیجا کو بھی دوبارہ کندھے میں تکلیف ہو گئی ہے۔تمام کے فٹنس ٹیسٹ 7 فروری کو ہوں گے،پھرہو گا فیصلہ کہ کون آسٹریلیا میں رہے اور کون دہلی لوٹے گا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.