تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
7 فروری 2015
وقت اشاعت: 7:19

3 کرکٹرز کے اثاثوں کی چھان بین کیلئے ہائی کورٹ میں درخواست

جیو نیوز - لاہور........کرکٹرز محمد عامر ، محمد آصف اور سلمان بٹ کے اثاثوں کی چھان بین کیلیے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ۔چودھری اشتیاق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ تینوں نے مبینہ کرپشن سے جائیدادیں بنائیں۔انہوں نے جرم کیا اور اس کی سزا بھی بھگتی ۔،درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت نیب کوان کرکٹرز کے اثاثوں کی چھان بین کے لیے حکم جاری کرے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.