7 فروری 2015
وقت اشاعت: 17:33
محمد حفیظ پنڈلی کی انجری کا شکار،ڈاکٹروں کا آرام کا مشورہ
جیو نیوز - سڈنی...........آل راؤنڈر کھلاڑی اور سابق کپتان پاکستان ٹی 20ٹیم محمد حفیظ پنڈلی کی انجری کا شکار ہوگئے جس کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں نے محمد حفیظ کو ایک ہفتہ آرام کا مشورہ دیا ہے۔انجری کی وجہ سے محمد حفیظ ورلڈ کپ وارم اپ میچز سے باہر ہوگئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ بھارت کیخلاف 15 فروری کو ہونے والے میچ سے قبل فٹ ہوجائیں گے۔پاکستان ٹیم 9 فروری کو بنگلا دیش اور11 فروری کو انگلینڈ کیخلاف وارم اپ میچ کھیلےگی۔