8 فروری 2015
وقت اشاعت: 8:51
محمد حفیظ کی انجری سنجیدہ نوعیت کی ہے،شہریار خان
جیو نیوز - سڈنی........پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین شہریار خان کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ کی انجری سنجیدہ نوعیت کی ہے ۔ متبادل کے طور پر ناصر جمشید کا نام تجویز کیا گیا ہے ۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شہریار خان نے کہا کہ جنید خان کے بعد محمد حفیظ کا ان فٹ ہو کر ورلڈ کپ سے باہر ہونا اچھی خبر نہیں لیکن کھیل میں ایسا ہوتا رہتا ہے۔ محمد حفیظ کی انجری اور ان کے ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد آئی سی سی ٹیکنیکل کمیٹی سے رابطہ کر لیا ہے۔ کمیٹی جائزہ لینے کے بعد محمد حفیظ کے متبادل کھلاڑی کی اجازت دے گی ۔ متبادل کھلاڑی کے لیئے ناصر جمشید کا نام تجویز کیا گیا ہے ۔