11 فروری 2015
وقت اشاعت: 5:11
وارم اپ میچ ،انگلینڈ کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
جیو نیوز - سڈنی .....انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف وارم اپ میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان آج انگلینڈ کیخلاف اپنا دوسرا اور آخری وارم اپ میچ کھیل رہا ہے۔اس موقع پر پاکستانی کپتان مصباح الحق کا کہناتھاکہ ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن ہوں، آج کی کامیابی سے بھارت کیخلاف میچ میں اعتماد حاصل ہوگا۔پاکستان کرکٹ ٹیم نے پہلے وارم اپ میچ میں بنگلا دیش کو ہرا یا تھا۔