تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
13 فروری 2015
وقت اشاعت: 5:36

محمدحفیظ کے بیان پر چیئرمین پی سی بی نے وضاحت طلب کرلی

جیو نیوز - لاہور........چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریارخان نے محمدحفیظ کےبیان پرٹیم مینجمنٹ سےوضاحت طلب کرلی ہے۔گزشتہ روزلاہورمیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے محمد حفیظ نےو رلڈ کپ سے آؤٹ کرانے پر افسوس کا اظہار بھی کیا تھاکہا تھا کہ ان کی پنڈلی کی تکلیف معمولی نوعیت کی تھی جو جلد ٹھیک ہوجاتی اور وہ ورلڈ کپ کھیل سکتے تھے ۔اب چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے آسٹریلیا میں موجود پاکستانی کرکٹ ٹیم مینجمنٹ سے انکے اس فیصلے پر وضاحت طلب کر لی ہے۔محمد حفیظ کی جگہ اوپنر ناصر جمشید کو ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.