تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
14 فروری 2015
وقت اشاعت: 4:59

بھارت سے جیت کر تاریخ رقم کرنا چاہتے ہیں، مصباح الحق

جیو نیوز - ایڈیلیڈ......پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ ورلڈکپ میں اس بار بھارت سے جیت کر تاریخ رقم کرنا چاہتےہیں، کھلاڑی بھارت سے میچ کے دباؤ سے واقف ہیں،دستیاب کھلاڑیوں کوعمدہ کارکردگی دکھانا ہوگی۔میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ میں جذبات کو قابو میں رکھ کر کھیلنا ہوگا، میچ کے ابتدائی پندرہ اوورز اہم ہوں گے،بھارٹی ٹیم کے خلاف کامیابی میں فاسٹ بالر عرفان کا کردار اہم ہوگا۔مصباح الحق کا کہناتھاکہ کون سا کھلاڑی ٹیم میں ہے کون سا نہیں، اب اس سے فرق نہیں پڑتا، دستیاب کھلاڑیوں کوعمدہ کارکردگی دکھانا ہوگی،احمد شہزاد ہمارا میچ ونر کھلاڑی ہے، یاسر شاہ نے وارم اپ میچز میں پرفارمنس سے حریف ٹیموں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.