14 فروری 2015
وقت اشاعت: 10:21
ورلڈ کپ میں پاکستان کو ہلکا نہ لیں،ٹیم فیورٹ ہے،ریحام خان
جیو نیوز - لندن..... عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستان کی ٹیم فیورٹ ہے،جو لوگ سمجھتے ہیں کہ 92کے بعد پاکستان ورلڈ کپ نہیں جیت سکتا وہ پاکستانیوں کی ہمت کو نہیں سمجھتے ۔لندن میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم کو ان فارم سمجھنے والے اسے ہلکا نہ لیں،قومی ٹیم میگا ایونٹ میںفیورٹ ہے۔