17 فروری 2015
وقت اشاعت: 16:31
پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں کو غلطیوں سے سبق سیکھنا ہو گا، وسیم اکرم
جیو نیوز - کراچی...........پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ یہی ٹیم ہے جس سے پاکستان کو ورلڈ کپ کھیلنا ہے۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سوئنگ کے سلطان کا مزید کہنا تھا کھلاڑیوں کو اپنی غلطیوں سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے ورنہ آگے جاکر مشکلات بڑھ سکتی ہیں۔