تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
21 فروری 2015
وقت اشاعت: 22:3

پاکستانی ٹیم کی شکست پر ڈھول بجاکر روزی کمانے والے بھی مایوس

جیو نیوز - سیالکوٹ ..........ورلڈ کپ میں قومی کرکٹ کی مسلسل دوسری شکست نے پاکستانی عوام کو تو افسردہ کیا ہی ہے، سیالکوٹ میں ڈھول بجانے والے بھی مایوس ہیں۔شادی بیاہ کے سیزن میں ڈھول بجاکر روزی کمانے والے ورلڈ کپ شروع ہونے پر خاصے خوش تھے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی جیت پر انہیں زیادہ سے زیادہ کمائی کا موقع ملے گا۔ لیکن پاکستان کی بھارت کے بعد اب ویسٹ انڈیز سے بری طرح شکست کے بعد ان ڈھول والوں کے منہ اتر ے ہوئے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ اگر ٹیم جیت جاتی تو لوگ جشن منانے کے لئے ڈھول کی تھاپ پر رقص ضرور کرتے ہیں۔ جس سے انہیں آمدنی ہوتی لیکن اس بار بھی پاکستانی کھلاڑیوں نے انہیں مایوس کر دیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.