تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
23 فروری 2015
وقت اشاعت: 9:16

پاکستان کرکٹ بورڈ نے معین خان سے وضاحت طلب

جیو نیوز - برسبین......پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیف سلیکٹر معین خان سے نیوزی لینڈ میںان کی سرگرمیوں پروضاحت طلب کی ہے۔ذرائع کے مطابق معین خان سے وضاحت برسبین میں پاکستان کرکٹ ٹیم اور مینجمنٹ کا اجلاس میں طلب کی گئی ،ذرائع کے مطابق اجلاس میںکھلاڑیوں کو بھی متنبہ کیا گیا ہے کہ پچھلی پرفارمنس کو بھول کرآنے والے میچوں پر توجہ رکھیں۔ٹیم انتظامیہ نے یہ بھی وضاحت کی ہے کہ کھلاڑیوں کو آرام دینے کیلئے پریکٹس سیشن ختم کیا گیا اور کھلاڑیوں کوآنیوالے میچزجیت کر قوم کی توقعات پر پورا اترنے کی پوری کوشش کریں۔اجلاس میں معین خان کی نیوزی لینڈ میں سرگرمیوں سے متعلق وضاحت طلب کی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق معین خان کسینوگئےتھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.