24 فروری 2015
وقت اشاعت: 6:15
فلینڈر ہمسٹرنگ انجری کا شکار،ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ سے باہر
جیو نیوز - میلبرن......جنوبی افریقا کے کھلاڑی فلینڈر ہمسٹرنگ انجری کا شکار ہو گئے۔جنوبی افریقا کےٹیم منیجر کافلینڈر کی ہمسٹرنگ انجری کے حوالے سے کہنا ہے کہ وہ ویسٹ انڈیز کےخلاف جمعہ کو ہونیوالےمیچ میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔فلینڈرگزشتہ اتوار کو بھارت کےخلاف میچ کھیلتےہوئے ہمسٹرنگ انجری کا شکارہوگئے تھے۔