24 فروری 2015
وقت اشاعت: 12:10
معین خان کو واپس بلانے کا فیصلہ کیاگیا ہے،شہریار خان
جیو نیوز - لاہور......... پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے معین خان کو واپس بلانے کا فیصلہ کرلیا۔ چیئرمین پی سی بی شہریار خان کا کہنا ہے کہ معین خان کو واپس بلانے کا فیصلہ کیاگیا ہے، انہوں نے کہا کہ کسینو کے معاملےپر معین خان سے بات کی ہے، معین خان نے کہا کہ کسینو صرف کھانا کھانے گیا تھا۔ شہر یار خان کا کہنا ہے کہ کھیل کو منفی اندازمیں کھیلیں گے تو نتائج بھی منفی آئیں گے، معین خان کی جگہ منیجرنوید اکرم چیمہ چیرمین سلیکشن کمیٹی ہوں گے۔