27 فروری 2015
وقت اشاعت: 5:17
مشن ورلڈ کپ:ٹیم پاکستان ایک کے بعد ایک مشکل کا شکار
جیو نیوز - بربیسن.......مشن ورلڈ کپ پرگئے گرین شرٹس کے لشکر کی حالت مسلسل ہورہی ہے ابتر۔معین خان کا قصہ ختم نہ ہوا تھا کہ اب اہم میچ سے دو دن پہلے ایک اور مشکل سامنے آگئی ۔احمد شہزاد کی ایڑھی میں چوٹ لگ گئی ۔ جیت کا کنارہ ڈھونڈتی پاکستان کرکٹ ٹیم کی کشتی منجدھار سے نہیں نکل پائی ۔ابھی تو معین خان کے معاملے کی گرد بیٹھی نہیں کہ ایک اور مشکل کھڑی ہوگئی۔زمبابوے کے خلاف اہم ترین میچ سے پہلے گرین شرٹس کے کیمپ سے مایوس کن خبر آگئی ۔احمد شہزاد کی ایڑھی میں چوٹ لگ گئی ۔کرکٹ کی عالمی جنگ کے دو معرکے ہاتھ سے جانے کے بعد اب زمبابوے کے خلاف ٹاکرے میں بھی وسوسے سر اٹھانے لگے ۔ذرائع کے مطابق اوپنر احمد شہزاد کے بائیں پاؤں کی ایڑھی چوٹ لگنے کے بعد سوج گئی ہے اور ایم آر ائی رپورٹ آنے کے بعد۔اُنہیں آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔احمد شہزاد اب ہفتے کو پریکٹس نہیں کریں گے ۔بربیسن میں اتوار کو پاکستان اور زمبابوے آمنے سامنے ہوں گے اور اس میچ سے صرف دو دن پہلے احمد شہزاد کی انجری ۔ فینز کے لئے لے ہے آئی مزید مایوسی ۔