27 فروری 2015
وقت اشاعت: 6:54
معین خان کو پولیس نے سیکیورٹی فراہم کر دی گئی
جیو نیوز - کراچی......قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر معین خان کو پولیس نے سیکیورٹی فراہم کر دی ہے ۔ ایس ایس پی ساؤتھ زون طارق دھاریجو نے جیو نیوز کو بتایا کہ چیف سلیکٹر معین خان کے گھر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیاگیا اور ان کے خلاف نعرے لگائے گئے ۔ اس صورت حال کے بعد معین خان کو سیکیورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور ان کے گھر کے باہر پولیس اہل کار تعینات کردیے گئے ہیں ۔ احتجاجی مظاہرے کے بعد سے معین خان کا فون نمبر بھی بند ہے۔