تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
2 مارچ 2015
وقت اشاعت: 10:33

ون ڈے رینکنگ میں ڈی ویلیرز اور سعید اجمل بدستور سرفہرست

جیو نیوز - دبئی .......پاکستانی فاسٹ بولر محمد عرفان آئی سی سی رینکنگ کے ٹاپ ٹین بولرز میں شامل ہو گئے ہیں،سعید اجمل اب بھی پہلی پوزیشن پر ہیں ۔بیٹسمینوں کی فہرست میں کوئی پاکستانی ٹاپ ٹین میں جگہ نہیں بنا سکاکرکٹ کا میگا ایونٹ جاری ہے،جس میں ہے آج آرام کا دن ، آئی سی سی نے کھلاڑیوں کی پرفارمنس پر جاری کر دی ہے نئی رینکنگ میںجنوبی افریقا کے ماسٹر بلاسٹر اے بی ڈی ویلئرز ہیں بلے بازوں میں سب سے اوپر ،انگلینڈ کے خلاف شاندار سنچری بنانے والے سنگاکارا نے دوسری پوزیشن پر قبضہ کر لیا۔ہاشم آملہ تیسرے اورویرات کوہلی چوتھے نمبرپر ہیں۔پاکستانی بیٹسمینوں میں سب سے اچھی رینکنگ کپتان مصباح کی ہے ، جن کا 12نمبر ہے۔طویل قامت فاسٹ بولرمحمد عرفان نے اپنے کیرئیر کے بہترین رینکنگ پر پہنچ گئے۔انہو ں نے6 درجہ ترقی کے ساتھ دسویں پوزیشن حاصل کر لی۔سعید اجمل طویل عرصے سے انٹرنیشنل کرکٹ سے تو دور ہیں لیکن اب بھی کوئی انہیں نمبر ون پوزیشن سے محروم نہ کر سکا۔ویسٹ انڈیز کے سنیل ناران کا دوسرا نمبر ہےجبکہ ڈیل اسٹین کی تیسری پوزیشن ہے۔آل راونڈرز میں سری لنکا کے تلکا رتنے دلشان پہلے نمبر پر آ گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.