4 مارچ 2015
وقت اشاعت: 10:13
سرفراز سے اننگ کا آغاز نہیں کراسکتے،وقار یونس
جیو نیوز - نیپئر.......پاکستان کے ورلڈ کپ میں مسلسل ناکام اوپنر ناصر جمشید کی جگہ پر اب تک ریگولر وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد کو ٹیم میں شامل نہیں کیا جارہا ہے ،تاہم ہیڈکوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ سرفراز سے اننگ کا آغاز نہیں کراسکتے ۔انہوں نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ سرفراز اوپنر بھی ہے۔