تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
6 مارچ 2015
وقت اشاعت: 13:51

ورلڈ کپ : پاکستان اور جنوبی کا اہم ٹاکرا کل

جیو نیوز - آکلینڈ .......ورلڈ کپ میں پاکستان کل جنوبی افریقا سے اہم مقابلہ ہے ،جنوبی افریقہ جس کی بیٹنگ اور بالنگ دونوں ہی خطرناک ہوچکی ہیںجبکہ پاکستان کے عرفان فٹ ہوئے تو حارث سہیل ان فٹ ہوگئے ہیں۔کل آکلینڈ میں بادل برسیں گئے یا بلے باز اس کا میچ کے دوران ہی پتا چلے گا ۔پاکستان زمبابوے اور یو اے ای کیخلاف جیت کے بعد ردھم میں آگئی ہے تو دوسری طرف جنوبی افریقہ نے انڈیا کے شکست کے علاوہ باقی میچوں میں اسکور بورڈ پر 400 رنزسجانے کی روایت شروع کردی ہے۔شاہینوں کے فٹنس مسائل بھی تشویشناک ہوگئے ہیں،گزشتہ میچ میں ان فٹ ہوئے محمد عرفان اب فٹ ہوگئے ہیں تو بلے باز حارث سہیل کے ان فٹ ہونے کی اطلاعات مل رہی ہیں ،دوسری طرف گرین شرت کو ٹیم کمبی نیشن بنانے میں مشکلات کا سامنا ہے ،اوپننگ کا مسئلہ تو جوں کا توں کھڑا ہے کیونکہ یونس خان اور ناصر جمشید کارکردگی دکھاکر مینجمنٹ کا بھروسہ جیت پائے ہیں اور نہ سرفراز کو انتظامیہ موقع دینے کیلئے تیار نظر آرہی ہے ۔ٹیم میں کون کھیلے گا اور کون نہیں اس کا فیصلہ تو کل صبح ہی ہوگا ۔لیکن سب کی نظریں کل کے موسم پر بھی جمی ہیں ،سیاہ بادل ہیں ،بارش بھی ہوسکتی ہے ۔لیکن ٹیم کو جنوبی افریقہ کی ٹیم کیخلاف کامیابی کیلئے جان مارنا ہوگی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.