6 مارچ 2015
وقت اشاعت: 14:7
عرفان فٹ ہوگئےلیکن حارث سہیل کی ایڑی سوج گئی
جیو نیوز - آکلینڈ........کرکٹ ورلڈکپ میں کل ہوگا آکلینڈ کے چھوٹے میدان میں بڑا مقابلہ۔ پاکستان جنوبی افریقا سے ٹکرائے گا۔ محمد عرفان فٹ ہو گئے، لیکن حارث سہیل کی ایڑی سوج گئی۔ کوچ اور کپتان راضی ہوئے تو سرفراز بھی کھیلیں گے۔ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ پاکستان کھیلے نہ جنوبی افریقا، صرف موسلادھار بارش کھیلے۔ دو میچز میں کامیابی کے بعد شائقین کرکٹ نے گرین شرٹ سے پھر امیدیں باندھ لی ہیں۔ شائقین کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم جیت کے سفر پر نکل پڑی ہے، جنوبی افریقا کو بھی شکست سے دوچار کریں گے۔