تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
6 مارچ 2015
وقت اشاعت: 23:33

ورلڈ کپ کرکٹ: پاکستان آج جنوبی افریقہ سے ٹکرائے گا

جیو نیوز - آکلینڈ.........ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں آج پاکستان کا مقابلہ جنوبی افریقہ سے ہے، جو صبح 6بجے ایڈن پارک، آکلینڈ کے گرائونڈ میں کھیلا جائے گا ۔ گرین شرٹس کو کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرنے کے لیے یہ میچ جیتنا لازمی ہے۔ ٹیم کو  اپنی خامیوں پر قابو پاکر اور جیت کا عزم لے کر میدان میں اترنا ہوگا، جبکہ پروٹیز ٹیم ایک مضبوط ٹیم ہے اور اس کا اندازہ ان کے آخری 2میچوں کی پرفارمنس سے بخوبی لگایا جاسکتا ہے، تاہم کپتان مصباح الحق جیت کے لیے پر امید ہیں۔ آج کے میچ کے لیے بارش کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے، جس کی وجہ سے دونوں ٹیموں کو میدان میں بھرپور ذہنی و جسمانی تیاری کے ساتھ اترنا پڑے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.