تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
31 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 6:36

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان آخری ٹیسٹ کل شارجہ میں ہوگا

جیو نیوز - شارجہ......پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ کل سے شارجہ میں شرو ع ہوگا، دونوں ٹیمیں آخری معرکے کے لیے بھرپور تیاری میں مصروف ہیں۔

ایک ٹیم سیریز اپنے نام کرنے کے لیے کوشاںجب کہ دوسری سیریز بچانے کا عزم لیے پریکٹس میں مصروف ہے۔اسی جذبے کے تحت پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیم کے کھلاڑیوں نے شارجہ میں ٹریننگ کی۔محمد حفیظ نے بھی ٹیم کو دوبارہ جوائن کرلیا ہے جو اپنی نومولود بیٹی کو دیکھنے پاکستان گئے تھے۔

لیکن دونوں ٹیموں کے لیے بُری خبریں بھی ہیں، پاکستانی فاسٹ بولر عمران خان دائیں ہاتھے میں انجری کے سبب زخمی ہوکر اس مقابلے سے باہر ہوگئے ہیں۔دوسری جانب انگلش بولر مارک ووڈ بھی انجرڈ ہونے کے باعث تیسرا ٹیسٹ نہیں کھیل سکیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.