2 نومبر 2015
وقت اشاعت: 2:43
قومی ہاکی ٹیم کیلئے غیرملکی کوچ کا فیصلہ نہیں ہوا، شہباز احمد
جیو نیوز - کراچی ......... پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری شہباز احمد نے کہاہے کہ پاکستانی ہاکی ٹیم کے لیے غیرملکی کوچ کی تقرری کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے ۔
پی ایچ ایف اس وقت مالی بحران کا شکار ہےسینئر ٹیم کے لیے قومی کھلاڑیوں کو سے ہی ٹیم آفیشلز کا انتخاب کیا جائے گا۔ جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اگلے ماہ تک قومی ٹیم انتظامیہ کا اعلان کیا جائے گا جس کے لیے مشاورت جاری ہے ۔
انہوں نے کہا کہ قومی ہاکی چیمپئن شپ کی میزبانی کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کو دی گئی ہے جو دسمبر میں کھیلی جائے گی انہوں نے کہاکہ ہاکی کلب نئی آسٹروٹرف پر اس ایونٹ کا انعقاد کیا جائے گا۔ کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری فاروق خان کو ایونٹ کی اہم ذمہ داری سپرد کی گئی ہے پی ایچ ایف اس حوالے سے کے ایچ اے کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی۔