تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
2 نومبر 2015
وقت اشاعت: 7:30

ٹینس اسٹار اشنا سہیل پرو فیشنل سرکٹ کھیلنے جنوبی افریقہ پہنچ گئی

جیو نیوز - جوہانسبرگ........پروفیشنل ٹینس سرکٹ میں کھیلنے والی پاکستان کی واحد ٹینس اسٹار اشنا سہیل پرو فیشنل سرکٹ کھیلنے کے لئے ساؤتھ افریقہ پہنچ گئی ہیں ۔

اشنا سہیل آئی ٹی ایف پروفیشنل سرکٹ کھیلنے والی پاکستان کی پہلی اور واحد خاتون کھلاڑی ہیں ۔اس برس انہوں نے مصر اور بھارت میں ہونے والے تین تین ٹورنامنٹس میں حصہ لیا اور اب اشنا سہیل پرو سرکٹ کے تین ٹورنامنٹس کھیلنے کے لیے ساؤتھ افریقہ پہنچ گئی ہیں۔

اشنا سہیل کیپ ٹاؤن میں سنگلز اور ڈبلز میں حصہ لیں گی۔ ڈبلز کے لیئے انہوں نے ساوتھ افریقہ کی ہی شینن کوکس کو اپنا پئیر بنایا ہے۔ اشنا پر امید ہیں کہ شینن کے ساتھ ان کی جوڑی اچھی رہے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.