3 نومبر 2015
وقت اشاعت: 4:4
ایشیائی بولرز کو گوروں کے مشورےنہیںچاہئیں،جاویدمیانداد
جیو نیوز - کراچی .......ماضی کے عظیم بیٹسمین اور پاکستان کرکٹ کے سابق کپتان جاوید میاں داد کا کہنا ہے کہ ایشیائی بولرز کو گوروںکے مشوروںکی ضرورت نہیں۔
اسلام آباد سے ٹیلی فون پر جنگ کو انٹرویو دیتے ہوئے جاویدمیاندادنے کہا کہ سابق آسٹریلوی لیگ اسپنر شین وارن نے میڈیا کی چکا چوند اور کیمروں کی بھر مار کو دیکھ کر یاسر شاہ کی کوچنگ کا ڈرامہ رچایا تاکہ انہیں شہرت مل سکے۔ اگر وہ اتنے ہی اچھے استاد اور کوچ ہیں تو انہوں نے آج تک اپنے ملک میں کتنے اسپنرز کو کوچ کیا ۔
انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے پاس اس وقت کوئی لیگ اسپنر ہی نہیں ہے۔ ایشیائی بولروں نے دنیا بھر میں لوہا منوایا ہے انہیں کسی گورے کی کوچنگ کی ضرروت نہیں ہے۔