3 نومبر 2015
وقت اشاعت: 7:48
چھٹے انٹر سکول اینڈ کالجز گیمز 9 نومبر سے لاہور سے شروع ہوں گے
جیو نیوز - لاہور.....چھٹے انٹر سکول اینڈ کالجز گیمز 9 نومبر سے لاہور سے شروع ہوں گے ۔ ایونٹ میں 250 تعلیمی اداروں کے کھلاڑی حصہ لیں گے ۔
صوبائی وزیر کھیل رانا مشہود نے پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری ادریس حیدر خواجہ کے ہمراہ نیوز کانفرنس میں بتایا کہ گیمز 13 نومبر تک جاری رہیں گے ۔ جن میں لڑکوں کے 27 اور لڑکیوں کے 16 کھیلوں کے مقابلے ہوں گے ۔ اسپیشل بچوں کے لیئے بھی 5 ایونٹس رکھے گئے ہیں۔