3 نومبر 2015
وقت اشاعت: 10:20
سلو اوور ریٹ کی وجہ سے ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم پر جرمانہ عائد
جیو نیوز - دبئی.......سری لنکا کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں سلو اوور ریٹ کی وجہ سے ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔کپتان جیسی رائیڈر ایک میچ کے لئے معطل کردیئےگئے۔
سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ اتوار کو کھیلا گیا۔سری لنکا نے اس سنسنی خیز میچ میں ایک وکٹ سے کامیابی حاصل کی تھی ،سلوو اوو ر ریٹ کی وجہ سےانٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسی ہولڈر کو معطل کردیا گیا ہے۔
ساتھ ہی ان پر میچ فیس کا چالیس فیصد جرمانہ بھی عائد کیا ہے جبکہ ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں پر میچ کا بیس فیصد جرمانہ عائد کیا ہے۔