4 نومبر 2015
وقت اشاعت: 0:45
بھارتی بولر چکنگ کرتے ہیں، کسی کو نظر نہیں آتا، سعید اجمل
جیو نیوز - لاہور......پاکستان کے آف اسپنر سعید اجمل کا کہنا ہے کہ بھارتی اسپن بولرز دودھ کے دُھلے ہوئے ہیں، وہ چکنگ کرتے ہیں کسی کو نظر نہیں آتا،ایشون اور ہربھجن کا آج ٹیسٹ لیا جائے فیل ہو جائیں۔
سعید اجمل نے کہا کہ لگتا ہے بھارتی اسپنر دودھ کے دھلے ہوئے ہیں۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل آف اسپن کے فن کو ختم کرنا چاہتی ہے۔
انہوںنے کہا کہ میں سینٹرل کنٹریکٹ کا بھوکا نہیں ہوں،دوبارہ پاکستان ٹیم میں آؤں گا اور اس کے بعد کرکٹ چھوڑدوں گا۔